ملکی صرافہ ما ر کیٹوں میں سو نے کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان،فی تو لہ سو نا 46ہزار 700رو پے سے گھٹ کر 46ہزار350رو پے کا ہو گیا

جمعرات 5 نومبر 2015 08:45

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5نومبر۔2015ء) ملکی صرافہ ما ر کیٹوں میں سو نے کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے ۔بدھ کو عا لمی صرا فہ ما ر کیٹ میں فی او نس سونا مز ید14 ڈالر سستا ہو کر 1118ڈا لر ہوگیا ۔

(جاری ہے)

آل پا کستان سپریم کو نسل جیو لرز ایسو سی ایشن کی ر پورٹ کے مطا بق بدھ کو ملکی صرا فہ ما ر کیٹوں میں ایک تو لہ سو نے کی قیمت میں 250رو پے کی کمی ر یکارڈ کی گئی جس کے بعدکرا چی، حیدر آباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد ،راولپنڈی اور کو ئٹہ کی صرافہ ما ر کیٹوں میں ایک تو لہ سو نا 46ہزار 700رو پے سے گھٹ کر 46ہزار350رو پے کا ہو گیا اسی طرح 214رو پے کی کمی سے دس گرام سو نے کی قیمت 39ہزار728رو پے ہو گئی جبکہ ایک تو لہ چا ندی کی قیمت بھی 15رو پے کم ہو گئی جس کے بعد چا ندی کی فی تو لہ قیمت 715رو پے سے کم ہو کر 700رو پے ہو گئی