وزیر اعظم سمیت تمام اعلی شخصیات کا ٹیکس ریکارڈ فراہم کر سکتا ہوں، اعتزاز احسن

جمعرات 5 نومبر 2015 08:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5نومبر۔2015ء) سینٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکمران جماعت کے قائدین کے ادا کردہ ٹیکسوں کا ریکارڈ فراہم کر سکتا ہوں ۔

(جاری ہے)

سینٹ میں عوامی اہمیت کے مسائل پر بات کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ اخبارات میں یہ خبریں شائع ہوئی ہیں کہ ایف بی آر سے حکمران جماعت کے قائدین کا ٹیکس ریکارڈ گم ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم پاکستان نواز شریف سمیت تمام اعلی شخصیات کا ٹیکس ریکارڈ فراہم کر سکتا ہوں ۔

نواز شریف نے 1994 میں صفر انکم ٹیکس ادا کیا ہے ۔ 1995 میں 477 روپے جبکہ 1996 میں بھی صفر ٹیکس ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ میں نے کئی بار نواز شریف کے ادا کردہ ٹیکس کی تفصیلات مانگی ہیں مگر اس کا جواب ملنے کی بجائے الزامات عائد کئے جاتے ہیں انہوں نے ایف بی آر کو نواز شریف سمیت حکمرانوں کا ٹیکس ریکارڈ فراہم کرنے کی پیش کش کی ۔

متعلقہ عنوان :