جنوبی سوڈان میں طیارہ گر کر تباہ، 40 افراد ہلاک

جمعرات 5 نومبر 2015 08:51

خرطوم(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5نومبر۔2015ء)جنوبی سوڈان میں کارگو طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق جہاز میں عملے کے 20 ارکان سمیت کئی مسافر بھی سوار تھے۔

(جاری ہے)

یہ طیارہ ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد جوبا ائیرپورٹ سے 800 میٹر کی دوری پر جنوبی سوڈان میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک ہو گئے جن میں ایک عورت اور 7 بچے بھی شامل ہیں۔ جنوبی سوڈان کے صدر کے ترجمان کے مطابق طیارے میں سوار 40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ایک خاتون سمیت 2 افراد ہی زندہ بچ سکے ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل مصر کے صحرائے سینا میں روس کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں 224 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :