مصر ،سینائی میں بم دھماکے سے 3پولیس اہلکارہلاک متعدد زخمی

جمعرات 5 نومبر 2015 08:52

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5نومبر۔2015ء ) مصر کے علاقے سینائی میں بم دھماکے سے 3پولیس اہلکارہلاک متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے علاقے سینائی میں دہشت گردوں نے اس وقت پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا جب متعدد پولیس اہلکار پٹرولنگ پر موجود تھے جسکی وجہ سے 3اہلکار ہلاک متعد زخمی ہو گئے ، واقع کے فوری بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ،رپورٹس کے مطابق آخری اطلاع تک کسی تنظیم کی جانب سے حملے کی زمہ داری قبول نہیں کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :