بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مر حلے میں سیکورٹی کے سخت انتظا مات کیے جائیں،وز یر اعلی سندھ کا پولیس اور رینجرز کو حکم

جمعرات 5 نومبر 2015 08:42

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5نومبر۔2015ء) وز یر اعلی سندھ سید قا ئم علی شاہ نے پولیس اور ر ینجرز کو حکم جا ری کیا ہے کہ 19نو مبر کو ہو نے وا لے بلد یاتی الیکشن کے دوسرے مر حلے میں سیکورٹی کے سخت انتظا مات کیے جائیں اور درازا شریف جیسے وا قعات دوبا رہ رو نما نہ ہو سکیں یہ بات انہوں نے بدھ کے روز سی ایم ہاؤس میں ہو نے والے ایک اعلی سطح کے اجلاس میں کہی اجلاس میں چیف سیکریٹری ،آئی جی سندھ پو لیس ،صو بائی وز یر داخلہ ،ہوم سیکریٹری ،ڈی جی رینجرزسمیت اہم حکام نے شر کت کی اجلاس میں بلد یاتی الیکشن کے دوسرے مر حلے کیلئے تیا ر کیے گئے سیکیورٹی پلان کے بارے میں بر یفنگ دی گئی اور وز یر اعلی کو بتا یا گیا کہ دو سرے مرحلے میں 15ہزار پو لیس اہلکا ر ڈ یوٹی دیں گے ر ینجرز بھی پو لنگ اسٹیشنوں پر تعینا ت کی جائے گی وز یر اعلی نے ہدا یت کی کہ امن امان کے ایسے سخت انتظا مات کیے جا ئیں تا کہ درا زا شریف جیسے وا قعا ت دو بارہ نہ ہو سکیں وز یر اعلی نے کرا چی میں ٹا ر گیٹیڈ آپر یشن تیز کر نے کی ہدا یت کر دی۔