صوبائی مشیرصحت خواجہ سلمان رفیق کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

ہفتہ 21 نومبر 2015 08:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21نومبر۔2015ء) صوبائی مشیرصحت خواجہ سلمان رفیق کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کے بعدوہ ایک بیٹی او ر تین بیٹوں کے باپ بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

خواجہ سلمان رفیق کے ہاں پیداہونیوالے جڑواں بچوں میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہے جبکہ اس سے قبل ان کے دو بیٹے تھے۔ جڑواں بچوں کی پیدائش پر خواجہ سلمان رفیق کے عزیزواقارب دوستوں نے ان کو مبارکبادکے پیغامات بھیجے۔