صوبائی حکومت نے کرپشن کے بعض کیسز نیب اور صوبائی احتساب کمیشن کو فراہم کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 21 نومبر 2015 08:33

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21نومبر۔2015ء) صوبائی حکومت نے کرپشن کے بعض کیسز نیب اور صوبائی احتساب کمیشن کو فراہم کرنے کا فیصلہ کی ہے ۔ کرپشن کے روک تھام کے لئے نیب اور صوبائی احتساب کمیشن کی جانب سے صوبے بھر میں گرینڈ آپریشن شروع کیا ہے اور اب تک بیوروکریٹس سمیت 45سے زائد ملازمین کو بھی گرفتار کیا ہے جبکہ ضیاء اللہ آفریدی کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ مزید سیاسی شخصیات کی گرفتاری کے بھی امکانات ہیں۔

(جاری ہے)

ہسپتالوں کے ترقیاتی کاموں میں ہونے والے کرپشن کے کیسز نیب اور صوبائی احتساب کمیشن کو فراہم کئے جائینگے ان میں سے بعض کیسز کی تحقیقات پہلے سے ہی ذمہ دار ذرائع کے مطابق نیب اور صوبائی احتساب کمیشن کر رہی ہے ۔ نیب اور صوبائی احتساب کمیشن کی کارکردگی کرپشن کے روک تھام کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی سراہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :