القاعدہ نے مالی ہوٹل میں دہشتگردحملے کی ذمہ داری قبول کرلی، مالی میں 200کے قریب پاکستانی موجود ،ابھی تک کسی کو جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،دفتر خارجہ ،ہوٹل میں 20بھارتی یرغمالیوں کوبازیاب کرالیاگیاہے،بھارتی میڈیا ،ہوسکتاہے کہ ہوٹل میں امریکی شہری موجود ہوں،امریکی محکمہ خارجہ

ہفتہ 21 نومبر 2015 08:43

بھاکو،نئی دہلی،اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21نومبر۔2015ء)القاعدہ نے مالی ہوٹل میں دہشتگردحملے کی ذمہ داری قبول کرلی ،جبکہ پاکستانی دفترخارجہ کاکہناہے کہ مالی میں 200کے قریب پاکستانی موجودہیں ،ابھی تک کسی پاکستانی کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ امریکی محکمہ خارجہ کاکہناہے کہ ہوسکتاہے کہ ہوٹل میں امریکی شہری موجود ہوں ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا مطابق ہوٹل میں 20بھارتی یرغمالیوں کوبازیاب کرالیاگیاہے ،میڈیارپورٹ کے مطابق مالی ہوٹل میں دہشتگردحملے کی ذمہ دارالقاعدہ نے قبول کرلی ہے ،اس سے پہلے امریکی محکمہ خارجہ کاکہناہے کہ مالی کے ہوٹل میں امریکی شہری موجودہوسکتے ہیں ۔محکمہ خارجہ نے کہاکہ اب تک کسی امریکی شہری کے ہلاک یازخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔بھارتی میڈیانے کہاہے کہ مالی ہوٹل کے حملے کے دوران دہشتگردوں نے 20بھارتی شہری یرغمال بنادیئے تھے جوبعدمیں باحفاظت بازیاب کرالئے گئے ۔

پاکستانی دفترخارجہ نے کہاکہ مالی میں پاکستانی سفارتخانے سے مسلسل رابطے میں ہیں اندازے کے مطابق مالی میں 200پاکستانی باشندے موجودہیں ،لیکن ابھی تک کسی پاکستانی کے ہلاک یازخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ۔