معروف سیاستدان مخدوم امین فہیم انتقال کر گئے ، نماز جنازہ آج ساڑھے تین بجے ادا کی جائے گی

ہفتہ 21 نومبر 2015 08:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخباراُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21نومبر۔2015ء۔21نومبر۔2015ء) ملک کے معروف سیاستدا ن اور پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم 76سال کی عمر میں انتقال کر گئے ، مخدوم امین فہیم گزشتہ کچھ عرصہ سے بلڈ کینسر میں مبتلا تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے، مخدوم امین فہیم کی نعش کو پہلے کراچی منتقل کیا جائے گا پھر آبائی علاقے ہالا میں ان کی تدفین کی جائے گی،ان کی نماز جنازہ ساڑھے تین بجے ادا کی جائے گی۔

(جاری ہے)

امین فہیم کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے انہوں نے اپنی زندگی کے آخری آیام پاکستان میں گزارنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، مخدوم امین فہیم پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے وائس چیئرمین تھے، این اے218سے رکن قومی اسمبلی تھے ۔ مخدوم امین فہیم 1977سے2013تک مسلسل رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جو ایک ریکارڈ ہے

متعلقہ عنوان :