جنوبی کوریا نے شمال کی اعلیٰ سطحی مذاکرات کی پیشکش قبول کر لی

ہفتہ 21 نومبر 2015 08:43

سیول(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21نومبر۔2015ء)جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی جانب سے اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے لیے کی جانے والی پیشکش قبول کر لی ہے۔جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول کے مطابق ان کی جانب سے ستمبر اور اکتوبر میں مذاکرات کی تجویز پیش کی گئی تھی لیکن شمالی کوریا کی جانب سے تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔اگست میں تعلقات میں تعطل کے بعد یہ اس نوعیت کے پہلے مذاکرات ہوں گے۔

یہ مذاکرات سرحد پر بارودی سْرنگوں کے دھماکوں اور دونوں جانب سے گولہ باری کے بعد شروع ہوئے تھے۔توقع کی جا رہی ہے کہ مذاکرات دونوں جانب سے بڑی تعداد میں فوج سے گھری سرحد کے درمیان واقع پان منجوم نامی گاوٴں میں ہوں گے۔معطل معاہدے کے تحت جن لاوٴڈ سپیکروں کے ذریعے سرحد کے آس پاس کے علاقوں میں جنوبی کوریا کی جانب سے پروپیگنڈا کیا جاتا تھا، وہ بند کردیے گئے ہیں، شمالی کوریا کی جانب سے ان دھماکوں پر افسوس کا اظہار کیا گیا تھا جن کی وجہ سے دونوں جانب کے فوجیوں کو نقصان پہنچا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔معاہدے میں مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا عہد بھی شامل تھا۔ کوریا کی جنگ میں ایک دوسرے سے بچھڑ جانے والے خاندانوں کو آپس میں ملاپ بھی کرایا جاتا تھا۔واضح رہے کہ دونوں کوریا تکنیکی طور پر سنہ 53-1950 کی کوریائی جنگ کے بعد سے حالتِ جنگ میں ہیں۔ البتہ ان کے درمیان باضابطہ امن معاہدے کے بجائے عارضی صلح ضرور ہے۔

متعلقہ عنوان :