چوتھاایک روزہ میچ ،انگلینڈنے پاکستان کو84رنزسے شکست دے کرسیریز3-1سے جیت لی ،چوتھاونڈے بٹلرکی جارحانہ اننگزکے ساتھ 116،جبین رائے کے 102رنز، انگلینڈ نے 355رنز کاپہاڑ کھڑاکردیا،عادل رشیدکی3ڈیوڈویلے کی 2وکٹیں پاکستانی ٹیم 271رنزپر ڈھیر ،،بٹلرمین آف دی میچ قرارپائے

ہفتہ 21 نومبر 2015 08:30

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21نومبر۔2015ء)چوتھاایک روزہ میچ بٹلرکی جارحانہ اننگزکے ساتھ 116،جبین رائے کے 102رنز، انگلینڈ نے 355رنز کاپہاڑ کھڑاکردیا۔عادل رشیدکی3ڈیوڈویلے کی 2وکٹیں پاکستانی ٹیم 271رنزپرڈھیر،انگلینڈنے پاکستان کو84رنزسے شکست دیکر سیریز3-1سے جیت لی،بٹلرمین آف دی میچ قرارپائے۔دبئی میں کھیلے جانے والے ایک روزہ میچوں کی سیریزکے چوتھے میچ میں انگلینڈنے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا،انگلینڈکی پہلی وکٹ54رنزپرگری جب ہیلز22رنزبناکرمحمدعرفان کی بال پرشعیب ملک کے ہاتھوں کیچ ہوئے ،جس کے بعدحیس رائے اورجوئے روٹ نے پاکستانی شاہینوں کی ایک نہ چلنے دیاور140رنزکی شاندارپارٹنرشپ قائم کی ،194پرانگلینڈکی دوسری وکٹ گری جب جیسن رائے ایک چھکے اور8چوکوں کی مددسے102رنزبناکریاسرشاہ کی بال پربابراعظم کوکیچ تھمابیٹھے ،201پرانگلینڈکوتیسرانقصان اٹھاناپڑاجب جوئے روٹ2چھکوں اور3چوکوں کی مددسے71رنزبناکراظہرعلی کی بال پرسٹمپ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

227پراین مورگن14رنزبناکراظہرعلی ہی کی بال پرسٹمپ ہوئے ،جس کے بعدبٹلرنے انتہائی جارحانہ کھیل پیش کیا،306پرانگلینڈکی پانچویں وکٹ گری جب بٹلر13رنزبناکرمحمدعرفان کی بال پراحمدشہزادکے ہاتھوں کیچ ہوئے ،بٹلرنے 46گیندوں پر8چوکوں اور8چھکوں کی مددسے سنچری مکمل کی اور8چوکوں اور10چھکوں کی مددسے 116رنزبناکرناٹ آوٴٹ رہے ۔معین علی بھی 4رنزبناکرناٹ آوٴٹ رہے ،انگلینڈنے مقررہ 50اوورزمیں 5وکٹوں کے نقصان پر355رنزبنائے ،عرفان اوراظہرعلی نے 2,2جبکہ یاسرشاہ نے ایک وکٹ حاصل کی ،356رنزکے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ45رنزپرگرگئی جب احمدشہزاد13رنزبناکرویلے کی بال پرمعین علی کے ہاتھوں کیچ ہوئے ،64پرپاکستان کودوسرانقصان اٹھاناپڑاجب اظہرعلی 44رنزبناکرویلے کی بال پرکیچ ہوگئے ۔

129پرپاکستان کی تیسری وکٹ گری جب محمدحفیظ37رنزبناکررن آوٴٹ ہوگئے ،176پرپاکستان کی چوتھی وکٹ گری جب بابراعظم ایک چھکے اور5چوکوں کی مددسے51رنزبناکرعادل رشیدکی بال پرہیلزکے ہاتھوں کیچ ہوئے ،194پرپاکستان کی پانچویں وکٹ گری جب محمدرضوان 11رنزبناکرعادل رشیدکی بال پربٹلرکے ہاتھوں کیچ ہوئے228پرپاکستان کوچھٹانقصان اٹھاناپڑاجب شعیب ملک 2چھکوں اور3چوکوں کی مددسے52رنزبناکرٹویلے کی بال پرہیلزکے ہاتھوں کیچ ہوئے ،249پرپاکستان کی ساتویں وکٹ گری جب سرفرازاحمد24رنزبناکرعادل رشیدکی بال پرویلے کے ہاتھوں کیچ ہوئے ،259پرپاکستان کی آٹھویں وکٹ گری اوروہاب ریاض 1رنزبناکرمعین علی کاشکاربنے ،271پرپاکستان کی نویں وکٹ گری اوریاسرشاہ 5رنزبناکرمعین علی کی بال پرووکس کے ہاتھوں کیچ ہوئے،پاکستان کی آخری وکٹ انورعلی آوٴٹ ہوئے

متعلقہ عنوان :