خیبر پختونخوا حکومت نے زلزلے سے متاثرہ اضلاع کو خوراک کی فراہمی بھی کر دی

ہفتہ 21 نومبر 2015 08:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21نومبر۔2015ء) خیبر پختونخوا حکومت نے زلزلے سے متاثرہ اضلاع کو خوراک کی فراہمی بھی کر دی ہے پی ڈی ایم اے کی جانب سے دیر اپر اور شانگلہ کے متاثرین کے لئے ایک سو پچاس خیمے ، دو سو پچاس کمبل ، ایک سو بچاس بسترے ، پچاس تکیے ، سو گرام کپڑے جاکٹس ، دیر لوئر کو پانچ سو خوراک کے پیکٹس ، دس کلو گرام آٹے کے تین سو تھیلے ، سوات کو پانچ سو خوراک کے پیکٹس ، دس کلو گرام کے دو سو تیس آٹے کے تھیلے ، بونیر کو سو خوراک کے پیکٹس ، دس کلو گرام کے چار سو آٹے کے تھیلے ، شانگلہ کو چار سو خوراک کے پیکٹس ، اور دس کلو گرام کے سو آٹے کے تھیلے ، اپر دیر کو چار سو خوراک کے پیکٹس ، دس کلو گرام کے دو سو آٹے کے تھیلے فراہم کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ فنڈز کی فراہمی اس سے الگ دی گئی ہے ۔