عمر اکمل کی پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد سے ملاقات ،کلین چٹ ملنے پر سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈکے خلاف ٹی20 سکواڈمیں شامل کرلیا گیا،پی سی بی کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، ڈانس پارٹی واقعہ سے کلیر ہونے پر مطمئن ہوں ، عمر اکمل ،میں نے پہلے ہی کہا تھا اگرعمراکمل کے خلاف کوئی چیز نہیں ملتی تو یہ مسئلہ ویسے ہی ختم ہوجائے گا، آفریدی نے بھی ٹی 20سکوا ڈ میں شمولیت کیلئے کہا تھا ، بھارت کو اپنے وعدے کی پاسداری کرنی چاہیے ، نجم سیٹھی

ہفتہ 21 نومبر 2015 08:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21نومبر۔2015ء) پاکستان کے مایہ نازکرکٹرعمر اکمل کوانگلینڈکے خلاف ٹی20 سکواڈمیں شامل کرلیا گیا اور اس کوپی سی بی نے دبئی جانے کیلئے تیاری کی ہدایت بھی کردی۔ تفصیلات کے مطابق عمر اکمل نے گزشتہ روز پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد سے پی سی بی ہیڈکوارٹرقذافی اسٹیدیم میں ملاقات کی ۔چونکہ عمراکمل کے خلاف پولیس رپورٹ میں کوئی الزام ثابت نہیں ہوئے لہذاعمراکمل کو پی سی بی کی جانب سے کلین چٹ ملنے پر سلیکشن کمیٹی کی جانب سے عمراکمل کو ٹیم میں شامل کرنے کا عندیہ بھی دیاگیا۔

اس موقع پر عمراکمل نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔ کہ سچ سامنے آنے پر اس کو قومی اسکواڈمیں شامل کرلیا ۔ عمر اکمل نے کہا کہ اس وقت ڈا نس پارٹی واقعہ میں کلیئر ہونے کے بعد مطمئن ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی ایگزیکٹوبورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے پہلے ہی کہا تھاکہ اگرعمراکمل کے خلاف کوئی چیز نہیں ملتی تو یہ مسئلہ ویسے ہی ختم ہوجائے گا۔

لہذا عمراکمل کوسکواڈمیں شامل کرنے میں کوئی امرمانع نہیں تھا۔انہوں نے کہاکہ ٹی20کوکپتان شاہد آفریدی نے بھی عمر اکمل کو ٹیم میں شامل کرنے کی درخواست دی تھی۔ یادرہے کہ حیدرآبادمیں عمراکمل ڈانس پارٹی میں شرکت کے واقعہ پرالزامات کی زدمیںآ یاتھا اور پولیس رپورٹ کے مطابق کوئی الزام عمر اکمل کے خلاف ثابت نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا اکہ بھارت کو اپنے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے کرکٹ سیریز کھیلنی چاہیے