گائے ذبح کرنے والوں کو انڈیا میں رہنے کا کوئی حق نہیں: ہریش راوت

ہفتہ 21 نومبر 2015 08:45

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21نومبر۔2015ء)بھارت میں انتہا پسندی کے عفریت نے کیا مذہبی کیا سیکولر سبھی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے، اْتر کھنڈ میں کانگریس کے وزیر اعلیٰ کہتے ہیں کہ گائے ذبح کرنے والوں کو انڈیا میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔بھارت میں ان دنوں مذہبی انتہا پسند ی اپنی عروج پر ہے، لوگوں کو آزادانہ طور پر اپنے عقائد پر عمل کرنے کی آزادی ہے نہ اپنی مرضی کا کھانا کھانے کی۔

(جاری ہے)

بی جے پی تو اقلیتوں کو جینے کا حق ہی نہیں دے رہی مگرسیکیولر ازم کی علمبردار کہلانے والی کانگریس میں بھی ہندو توا کی روح حلول کر گئی ہے۔اْتر کھنڈ میں کانگریس پارٹی کے وزیر اعلیٰ ہریش راوت نے بھی بی جے پی کے موقف کو اپناتے ہوئے کہا ہے کہ گائے ذبح کرنے والوں کو بھارت میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔ہریش راوت نے گائے ذبح کرنے والوں کو بھارت کا سب سے بڑا دشمن بھی قرار دے دیا۔ ہریش کے مطابق ریاست میں گائے کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا اور اس کی ذبح پر پابندی کے لیے پارلیمنٹ میں ایک بل لایا جائے گا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ بی جے پی کے ایسے مذہبی انتہا پسندی کے خلاف احتجاج کرنے والی کانگریس پارٹی اپنے وزیر اعلیٰ کے خلاف کیا کارروائی کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :