بلوچستان کی مخلوط حکومت کا مری معاہدہ میڈیا کیلئے مسئلہ ہوگا میں اس پر قا ئم ہوں، وزیر اعظم جو فیصلہ کریں گے قبول ہوگا، مالک بلوچ

ہفتہ 21 نومبر 2015 08:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21نومبر۔2015ء ) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان کی مخلوط حکومت کا مری معاہدہ میڈیا کیلئے مسئلہ ہوگا میں اس پر قا ئم ہوں وزیر اعظم جو فیصلہ کریں گے قبول ہوگاان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اختیار ا ت کی نچلی سطح تک منتقلی کے خواہاں ہیں تعلیم اور صحت کی طرح لوکل بلدیاتی ادار و ں کو بھی بااختیار کر رہے ہیں انہوں نے دعوی کیاکہ ایسا نہیں کہ و ہ بے اختیار ہیں ا یک پراسس ہے جس کو مکمل ہونا پڑتا ہے بلدیاتی اداروں کیلئے پانچ ارب رو پے مختص کئے گئے ہیں ایک سوال کے جواب مین انہوں نے کہاکہ وفاقی حکو مت کو لکھا ہے کہ وہ افغان مہاجرین کے انخلا کی تاریخ میں تو سیع نہ کریں اور انہیں ان کے وطن واپس بجھوا دیں۔

متعلقہ عنوان :