زمبابوے، ہرارے میں مردوں کے درمیان بد صورتی کے مقابلے کا انعقاد ،میسن سیئرنامی شخص بدصورت مرد کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہو گیا

منگل 24 نومبر 2015 09:14

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24نومبر۔2015ء)زمبابوے کے دارلحکومت ہرارے میں مردوں کے درمیان بد صورتی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ہر سال کی طرح اس سال بھی اس منفرد مقابلہ بد صورتی میں 35 مردوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

مقابلے میں بلند قامت، دبلے پتلے، چمکتے چہرے اور بہترین دانتوں کے حامل مردوں کے بجائے سب کچھ اس کے متضاد دیکھا اور جا نچا گیا۔اپنے آپ کو مزید بد صورت بنانے کیلئے مقابلے کے شر کاء نے کچھ خاص لباس زیب تن نہیں کیے تھے جنہیں دیکھ کر ججز کو فیصلہ کر نے میں مشکل پیش نہیں آئی اورمیسن سیئرنامی شخص کوبدصورت مرد کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہو گیا۔