ایف بی آر کا ٹیکس وصولی میں کمی کو پورا کرنے کیلئے مختلف اشیا ء پر ڈیوٹی اور ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ، 40 ارب روپے آمدنی ہوگی، سمری وزارت خزانہ کو ارسال

منگل 24 نومبر 2015 09:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24نومبر۔2015ء)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس وصولی میں کمی کو پورا کرنے کے لئے مختلف اشیا ء پر ڈیوٹی اور ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ کر لیا، فیصلے سے 40 ارب روپے آمدنی ہوگی، سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی گئی،ذرائع کے مطابق رواں مالی سال ٹیکس وصولی کے بڑھتے شارٹ فال کو پورا کرنے کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سگریٹ، مشروبات اور کاسمیٹکس سمیت دیگر پرتعیش اشیا پر ڈیوٹی اور ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے ایف بی آر کو اضافی40رب روپے حاصل ہوں گے، اس کے ساتھ ہی چین، ملائیشیا اور سری لنکا سے آزاد تجارتی معاہدے کے تحت صفر ڈیوٹی پر درآمد ہونے والی اشیا پر بھی ایک فیصد ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کی طرف سے مجوزہ ڈیوٹی کی سخت مخالفت کی جارہی ہے، جس کے پیش نظر تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکا، ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے ٹیکس وصولی میں کمی پر اعتراض کے باعث ڈیوٹی اور ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :