صوابی ، زلزلے کے شدیدجھٹکے، غریب شخص کے گھر کا کمرہ گر گیا، بیوی جاں بحق معصوم بچی شدیدزخمی

منگل 24 نومبر 2015 09:09

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24نومبر۔2015ء)ضلع صوابی میں زلزلے کے شدیدجھٹکے کے دوران یونین کونسل ترکئی کے گاؤں ڈنڈوقہ ونڈ میں ایک غریب شخص کے گھر کا کمرہ گر جانے سے بیوی جاں بحق جبکہ معصوم بچی شدیدزخمی ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع صوابی میں بھی گذشتہ شب گیارہ بج پندرہ منٹ پرزلزلے کی شدید جھٹکے محسوس ہوگئے لوگ کمروں سے نکل کر ورد اوراستغفار اللہ پڑھنے لگے ۔گاؤں ڈندوقہ میں اس دوران عارف نامی ایک غریب شخص کے مکان کمرہ گرگیا جس میں سوئے ہوئے ان کی بیوی مسماة (آ)موقع پرجاں بحق ہوگئی جبکہ تین چار سالہ بھتیجی سپنادختر معاذ شدید زخمی ہوگئی

متعلقہ عنوان :