روس اور ایران کا شامی حکومت پر غیر ملکی حل مسلط نہ کرنے پر اتفاق

منگل 24 نومبر 2015 09:11

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24نومبر۔2015ء) روس اور ایران نے شامی حکومت پر غیر ملکی حل مسلط نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی رپورٹ کے مطابق ماسکو میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ایرانی رہنماء سپریم لیڈر خامنہ ای نے ملاقات کی دونوں رہنماؤں نے ملکی اور غیر ملکی اور خطے میں تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے شامی عوام پر غیر ملی حل مسلط کرنے سے گریز پر اتفاق کیا ۔ روسی صدر نے کہا کہ روس اشیائی ممالک کو سالانہ 128 بلین کیوبک میٹر گیس فراہم کرے گا۔