ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستاہوگیا ، سونے کی ایک تولہ قیمت 45ہزار 250روپے سے کم ہوکر45ہزارروپے ہوگئی

منگل 24 نومبر 2015 09:10

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24نومبر۔2015ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستاہوگیا۔پیرکوعالمی صرافہ مارکیٹ میں 9ڈالر کی کمی سے سونے کی فی اونس قیمت 1069ڈالرپرآگئی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کرنسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیرکے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی ایک تولہ قیمت میں 250روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی ایک تولہ قیمت 45ہزار 250روپے سے کم ہوکر45ہزارروپے ہوگئی اسی طرح 214روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 38ہزار571روپے پرآگئی جبکہ پاکستان بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی ایک تولہ قیمت 660روپے کی سطح پربدستور برقراررہی۔