جنوبی کوریا کی متنازعہ سمندری سرحدی علاقے میں برائہ راست فوجی مشقیں

منگل 24 نومبر 2015 09:13

سیول(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24نومبر۔2015ء) جنوبی کوریا نے متنازعہ کوریائی سمندری سرحدی علاقے کے نزدیک برائہ راست فوجی مشقیں کی ہیں ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ بیلوسی کے نزدیک سیول کی فوج نے لائیو فوجی مشقیں کی ہیں تاہم بیان میں مشقوں کی تفصیلات واضح نہیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

فوج مشقوں کے موقع پر جنوبی کوریا کے صدر پارک جیون ہائی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مین اپنی فوج کی جانب سے مقابلے کی بھرپور تیاری کا خواہاں ہوا تاکہ پیانگ یانگ کی کسی بھی اشتعال انگیزی کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کر سکے۔

متعلقہ عنوان :