چنیوٹ،سوشل میڈیا پر مذہبی مواد ڈالنے اور صحابہ کرام  کی شان میں گستاخی ،نوجوان کو انسداد دہشت گردی عدالت کی 13سال قید، اڑھائی لاکھ روپے نقد جرمانے کی سزا

منگل 24 نومبر 2015 09:09

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24نومبر۔2015ء)سوشل میڈیا پر مذہبی مواد ڈالنے اور صحابہ کرام  کی شان میں گستاخی کرنے والے نوجوان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 13سال قید اڑھائی لاکھ روپے نقد جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنا دی ڈی پی او آفس چنیوٹ کے مطابق ملزم ثقلین ریحان سکنہ کالووال نے سوشل میڈیا پر صحابہ کرام  کی شان میں گستاخی کے حوالے سے مواد اپ لوڈ کیا تھا جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا اور اسے انسداد دہشت گری کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے 13سال قید کی سزا کے ساتھ ساتھ اڑھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے

متعلقہ عنوان :