وزیراعلیٰ شہباز شریف کا فیس بک پرعوام سے براہ راست رابطہ،ویڈیو مسیج کے ذریعے شہریوں کے سوالات کے جواب دےئے،پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کا حجم 16 ارب روپے ہو چکا ہے، سالانہ فنڈ 2 ارب سے بڑھا کر 4 ارب کیا جا رہا ہے،تعلیمی فنڈ سے ایک لاکھ سے زائد مستحق ذہین طلبا و طالبات اعلیٰ درسگاہوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں:شہبازشریف، پنجاب حکومت کے تعلیمی پروگرام میں دیگر صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا کے طلبا و طالبات کی شمولیت سے یکجہتی کو فروغ ملا ہے،تعلیم ہی وہ ہنر ہے جس کے فروغ سے جہالت کے اندھیرے دور ہوں گے اور خوشحالی آئے گی،پنجاب بھر میں اساتذہ کی بھرتی صرف اور صرف میرٹ پر کی گئی ہے، ڈسکہ کے رہائشی کے سوال کا جواب،بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے الحاق شدہ ساہیوال کالج کے طلبا کی مشکلات کا ازالہ کریں گے،ساہیوال کے رہائشی کے سوال کا جواب، رزلٹ کارڈ کے اجراء میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا، کسی کو طلبا کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، شہباز شریف کے ویب سائٹ پر شہریوں کے سوالات کے جوابات
منگل 24 نومبر 2015 09:00
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ویڈیو میسج کے ذریعے عوام سے براہ راست رابطہ کیا اور ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے احکامات جاری کئے۔ وزیراعلیٰ نے فیس بک پر عوام کے مسائل سنتے ہوئے کہا کہ فیس بک پر رابطے سے عوامی مسائل کی نشاندہی ہوتی ہے اور ان کے حل کیلئے فوری اقدامات کئے جاتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے فیصل آباد کے رہائشی میاں راحیل کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے 8 برس قبل پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کی بنیاد رکھی تھی اور آج اس تاریخ ساز تعلیمی فنڈ کا حجم 16 ارب روپے ہو چکا ہے۔ تعلیمی فنڈ کی آمدن سے مستحق و ذہین طلبا و طالبات اعلیٰ درسگاہوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
اب تک 5 ارب 60 کروڑ روپے ذہین و مستحق طلباء کو وظائف کی مد میں دیئے جا چکے ہیں اور اس تعلیمی فنڈ کے ذریعے ایک لاکھ سے زائد طلبا و طالبات اپنا تعلیمی سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہو ں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کا سالانہ بجٹ 2 ارب سے بڑھا کر 4 ارب روپے کیا جا رہا ہے۔ تعلیمی فنڈ میں اضافے سے وظائف کی تعداد بڑھے گی اور ایک برس میں 2 لاکھ سے زائد ذہین و مستحق طلبا و طالبات کو سکالرشپ دیئے جائیں گے۔ پنجاب حکومت کے اس انقلابی پروگرام میں دیگر صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا کے طلبا و طالبات کو بھی شامل کیا گیا ہے جس سے قومی یکجہتی اور بھائی چارے کو فروغ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی وہ ہنر ہے جس کے فروغ سے جہالت کے اندھیرے دور ہوں گے اور خوشحالی آئے گی۔ انہو ں نے کہا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے طلبا کو تعلیمی وظائف کی رقم بھجوائی جا چکی ہے جو جلد مل جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے ڈسکہ کے رہائشی جنید اسلم کے سوال کے جواب میں کہا کہ پنجاب بھر میں اساتذہ کی بھرتی صرف اور صرف میرٹ پر کی گئی ہے۔ رواں برس سیالکوٹ میں 1470 ایجوکیٹرز بھرتی کئے گئے۔ بھرتی کے بعد ایجوکیٹرز کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کرانا میرٹ کے تحت بھرتی پالیسی کا حصہ ہے۔جن ایجوکیٹرز کی اسناد کی تصدیق ہو چکی ہے ان کی تنخواہ آ ن لائن کردی گئی ہے، باقی ماندہ ایجوکیٹرز کی تنخواہ بھی اسناد کی تصدیق ہوتے ہی آ ن لائن کردی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے فیصل آباد کے ثنا ظہور کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ پرائمری سکول رحمانیہ جھنگ روڈ فیصل آباد کی جگہ پر قبضے میں کسی کی ملی بھگت ثابت ہوئی تو سخت کارروائی ہوگی۔ معاملے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔قبضہ کرانے والوں کو سزا ملے گی اور انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے جہلم کے محمد علی انجم کے سوال کے جواب میں کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جہلم میں پارکنگ فیس کے نام پر عوام سے زیادتی نہیں ہونے دوں گا۔ ہسپتال میں 24 گھنٹے کے دوران پارکنگ فیس صرف ایک بار دینا ہوگی۔ عوام سے دن میں بار بار فیس وصول کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں ہوگی۔ زائد پارکنگ فیس لینے پر ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ساہیوال کے گل زیب گل کے سوال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے الحاق شدہ ساہیوال کالج کے طلبا کی مشکلات کا ازالہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ طلباء کو رزلٹ کارڈ کے اجراء میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ کسی کو طلبا کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
منگل 24 نومبر 2015 کی مزید خبریں
-
پاک بھارت سیریز کے سری لنکا میں انعقاد کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا، شہریار خان
-
وزیراعلیٰ شہباز شریف کا فیس بک پرعوام سے براہ راست رابطہ،ویڈیو مسیج کے ذریعے شہریوں کے سوالات کے جواب دےئے،پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کا حجم 16 ارب روپے ہو چکا ہے، سالانہ فنڈ 2 ارب سے بڑھا کر 4 ارب ... مزید
-
ایف بی آر کا ٹیکس وصولی میں کمی کو پورا کرنے کیلئے مختلف اشیا ء پر ڈیوٹی اور ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ، 40 ارب روپے آمدنی ہوگی، سمری وزارت خزانہ کو ارسال
-
سانحہ سندرفیکٹری حادثہ،فیکٹری مالک و 8افسران سمیت12افرادپر ذمہ داری عائد ،تحقیقاتی رپورٹ ،پیراایکٹ2006ء کے تحت کارروائی کاحکم جاری کرنے کی سفارش
-
صوابی ، زلزلے کے شدیدجھٹکے، غریب شخص کے گھر کا کمرہ گر گیا، بیوی جاں بحق معصوم بچی شدیدزخمی
-
سا بق چیف جسٹس افتخا ر محمد چوہدری 25 دسمبر کو اپنی سیاسی جماعت بنا نے کا اعلان کریں گے
-
چنیوٹ،سوشل میڈیا پر مذہبی مواد ڈالنے اور صحابہ کرام کی شان میں گستاخی ،نوجوان کو انسداد دہشت گردی عدالت کی 13سال قید، اڑھائی لاکھ روپے نقد جرمانے کی سزا
-
57کروڑ کرپشن کا ملزم جنرل منیجر ،12ملین کا ڈائریکٹر تعینات،این اے کمیٹی پٹرولیم میں انکشاف،او جی ڈی سی ایل ہاؤسنگ سوسائٹی جنگل کی زمین پر بنائی گئی،ریکارڈ کو آگ لگا کر پٹواری دبئی بھاگ گیا، ڈائریکٹر ... مزید
-
ایبٹ آباد ، شیر نے10سالہ بچے کو مار ڈالا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستاہوگیا ، سونے کی ایک تولہ قیمت 45ہزار 250روپے سے کم ہوکر45ہزارروپے ہوگئی
-
امریکہ شام کے بحران کے حل کیلئے سرگرم ہوگیا
-
ان پڑھ تارکین وطن ،ہسپانوی شہریت حاصل نہیں کر پائیں گے
-
روس اور ایران کا شامی حکومت پر غیر ملکی حل مسلط نہ کرنے پر اتفاق
-
افغانستان‘ سیکورٹی فورسز کا آپریشن کلین اپ ، 58 طالبان ہلاک‘ دس سے زائد زخمی
-
جنوبی کوریا کی متنازعہ سمندری سرحدی علاقے میں برائہ راست فوجی مشقیں
-
ایران کا داعش سے وابستہ سیل کو گرفتار کرنے کا دعویٰ،باقی گروپ ہمارے انٹیلی جنس راڈار پر ہیں انکے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی،ایرنی جنرل کی میڈیا سے گفتگو
-
برطانیہ کا ”سٹرائیک بریگیڈز“ کی تیاری کا منصوبہ، نئے حملہ آور دستے برطانیہ کے موجود فوجیوں پر مبنی ہوں گے
-
زمبابوے، ہرارے میں مردوں کے درمیان بد صورتی کے مقابلے کا انعقاد ،میسن سیئرنامی شخص بدصورت مرد کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہو گیا
-
نیپال میں آئین مخالف مظاہروں میں تشدد، چار ہلاک متعدد پولیس اہلکار و مظاہرین بھی زخمی
-
بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ بہت اہم ہے ، عدالتیں لاپتہ افراد کے بارے میں غافل نہیں ، ملک میں عدلیہ کا نظام مضبوط اور مستحکم ہے ، دوسروں پر تنقید کرنے والے خود پر بھی نظر ڈالیں ، اپنے حقوق کی ... مزید
-
وسائل قوم کی امانت ہیں، ایک ایک پائی دیانتداری سے عوام کی ترقی و خوشحالی پر خرچ کر رہے ہیں: نواز شریف، پاکستان تمام ہمسایوں کے ساتھ امن،خوشحالی کے وژن پر مبنی تعلقات چاہتا ہے، ا ٓپریشن ضرب عضب سے ... مزید
-
پاکستان افغانستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے،اسحاق ڈا ر ، دونوں ممالک کو گذشتہ سال جوائنٹ اکنامک کمیشن میں کیے گئے 17ارب ڈالر کے تجارتی ہدف ... مزید
-
تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی کا اجلا س، موثر اپوزیشن کیلئے خورشید شاہ سے رابطے کا فیصلہ،پارلیمنٹ میں کمرہ تک نہیں دیا گیا،شاہ محمود قر یشی سپیکر قومی اسمبلی کے تحریک انصاف کے ساتھ رویہ امتیازی پر ... مزید
-
سینیٹ کمیٹی کا اقتصادی راہداری مغربی روٹ پر کام کے آغاز نہ ہونے پر اظہار برہمی،مشرقی روٹ پر بے تحاشہ رقوم خرچ کی جارہی ہیں ، وزیراعظم بار بار صرف مشرقی روٹ کے منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں،سینیٹر ... مزید
-
خیبر پختونخوا میں مقامی حکومتوں کے قیام سے اختیارات اور فنڈ نچلی سطح پر منتقل ہوگئے ہیں،عمران خان،اب ایم پی ایز کے پاس کچھ نہیں رہے گا، اس کے برعکس پنجاب میں اب بھی تمام اختیارات وزیر اعلیٰ شہباز ... مزید
-
دہشت گرد میڈیا ہاوسز پر حملے کر کے حکومت کے قدم اور صحافیوں کے قلم کو نہیں روک سکتے ہیں ،پرویز رشید ، پاکستان دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن کا کردار ادا کر رہا ہے،میڈیا ورکرز کا خون رئیگا ں نہیں جائے ... مزید
-
ہم نے کبھی بھی پرامن مذاکرات سے انکار نہیں کیا حکومت مخلص ہو تو اپنے مطالبات پیش کریں گے، براہمدغ بگٹی ، جن کے پاس اختیارات ہیں وہ ہم سے مذاکرات کیلئے آسکتے ہیں شرائط پر تب بات کریں گے جب کوئی سامنے ... مزید
-
ڈاکٹر شکیل آفریدی کو سنٹرل جیل پشاور سے دوسرے جیل منتقل کرنے کے لئے وفاق سے رابطہ
-
ضلع دیر میں افغانستان سے 21 لاشوں کی آمد کا انکشاف ، یہ افراد افغاستان میں اتحادی افواج کی کارروائیوں میں ہلاک ہوئے تھے؛ مقامی افراد
-
ریحا م کہ فی الحال خا مو شی سے بطور اچھی بیوی اپنی عدت پوری کریں،عامر لیاقت کا ریحام خان کو مشوری
-
اسلام اور مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈے کے سدباب کےلئے دنیا بھر کے مسلمان باہمی ہم آہنگی اور اتحاد کے ساتھ کام کریں،صدر مملکت ممنون حسین کی رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل عبداللہ بن عبدالمحسن الترکی ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.