سانحہ سندرفیکٹری حادثہ،فیکٹری مالک و 8افسران سمیت12افرادپر ذمہ داری عائد ،تحقیقاتی رپورٹ ،پیراایکٹ2006ء کے تحت کارروائی کاحکم جاری کرنے کی سفارش

منگل 24 نومبر 2015 09:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24نومبر۔2015ء)سانحہ سندرفیکٹری حادثے کی ذمہ داری فیکٹری مالک و 8افسران سمیت12افرادپرعائدکردی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سانحہ سندرفیکٹری کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ حادثہ زلزلہ کے باعث عمارت کی کمزوری کی وجہ سے پیش آیا ہے ،تحقیقاتی رپورٹ میں فیکٹری کے مالک 2انجینئراور2تعمیراتی حکام کوبھی ذمہ دارٹھہرایا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں فیکٹری کے 8افرادکے خلاف پیراایکٹ2006ء کے تحت کارروائی کرنے کاحکم جاری کرنے کی سفارش کی ۔رپورٹ میں یہ بھی سفارش کی گئی کہ حکومت صوبہ بھرمیں انڈسٹریل عمارتوں کے سروے کرکے کمزورعمارتوں کی نشاندہی کرے ،اس کے علاوہ انٹرنیشنل سٹیٹ میں سیفٹی یونٹ کے قیام کی بھی سفارش کی گئی ۔رپورٹ میں مانیٹرنگ کی غفلت پرانڈسٹریل بورڈاورمینجمنٹ کے خلاف کارروائی کرنے کی بھی سفارش کی گئی ۔واضح رہے کہ سندرفیکٹری حادثے میں 45سے زائدافرادہلاک ہوگئے تھے

متعلقہ عنوان :