افغانستان‘ سیکورٹی فورسز کا آپریشن کلین اپ ، 58 طالبان ہلاک‘ دس سے زائد زخمی

منگل 24 نومبر 2015 09:13

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24نومبر۔2015ء) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریش کلین اپ کے دوران 58 طالبان ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان قومی سیکیورٹی فورسز نے ملک کے امن و استحکام کے دشمنوں اور دہشتگردوں سے بعض علاقوں کو پاک کرنے کیلئے اپریشنز کئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ آپریشنز ننگر ہار‘ نورستان‘ قندوز‘ فاریاب‘ جاؤز جان‘ بلخ‘ قندھار‘ مکتیکا‘ بدفیس اور ہلمند صوبوں میں صوبوں میں کئے جس کے نتیجے میں 58 مسلح افراد ہلاک۔ دس زخمی اور دیگر چھ کو گرفتار کر لیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز چھاپوں کے دوران ہتھیار اور اسلحہ بھی قبضہ میں لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :