سا بق چیف جسٹس افتخا ر محمد چوہدری 25 دسمبر کو اپنی سیاسی جماعت بنا نے کا اعلان کریں گے

منگل 24 نومبر 2015 09:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24نومبر۔2015ء) سا بق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس (ریٹائرڈ) افتخا ر محمد چوہدری 25 دسمبر کو اپنی سیاسی جماعت بنا نے کا اعلان کریں گے جماعت کا نام پاکستان جسٹس ڈیمو کرٹیک پارٹی ہو گا۔اس امر کا اظہار جسٹس (ریٹائرڈ) افتخا ر محمد چوہدری نے گذ شتہ روز لاہور کینٹ میں سیکرٹری لیگل ایجوکیشن کمیٹی پنجاب بار کونسل محمدمدثر چوہدری کے ہمراہ وکلاء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

وفد میں غلام مجتبے چوہدری ، مرزا حسیب اسامہ ، چوہدری ارشاد گجر، رانا عمران جاوید، چوہدری وسیم کھٹانہ ، چوہدری شہزاد گجر شامل تھے ۔سیکرٹری لیگل ایجوکیشن کمیٹی پنجاب بار کونسل کے مطابق پارٹی کا قیام کا اعلان اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا جائے گا۔تقریب میں ریٹائرڈ ججزصاحبان، وکلاء ،سول سوسائٹی اور نوجوان کثیر تعداد میں شرکت کرئں گے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس (ریٹائرڈ) افتخا ر محمد چوہدری نے محمدمدثر چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے وہ اس ملک میں سب کا احتساب چاہتے ہیں۔ اور ملک کے اند ر عدل و انصاف ہو سب کے لئے میسر ہو۔ محمدمدثر چوہدری نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان میں ابھی تک اس نام سے کو ئی پارٹی رجسٹرڈ نہیں ہے۔محمدمدثر چوہدری نے کہا کہ سا بق چیف جسٹس افتخا ر محمد چوہدری چیف جسٹس کی حیثیت سے عوامی، ملکی، اور قومی سطح کے حوالے سے اہم ترین فیصلے کئے جو کے قومی وسیع تر مفاد میں تھے۔ان فیصلوں کی وجہ سے اداروں کی مضبوطی کا عمل شروع ہوا۔

متعلقہ عنوان :