نیویارک : شدید برف باری کے بعد سردی میں اضافہ ،معمولات زندگی درہم برہم

پیر 21 دسمبر 2015 09:27

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2015ء)امریکی شہر نیویارک میں رواں سال ریکارڈ تاخیر سے شروع ہونے والی برف باری نے معمولات زندگی درہم برہم کردیے۔نیویارک میں غیر متوقع گرمی کے بعد اچانک برف باری سے سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

بفیلو شہر میں شدید برف باری سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ سڑکوں پر برف کی تہہ جم گئی ہے جس کے باعث متعدد ٹریفک حادثات بھی رونما ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق نیویارک میں دسمبر کے ابتدا کے ساتھ ہی سرد موسم کا آغاز ہو جاتا ہے۔ لیکن رواں سال برف باری ریکارڈ تاخیر سے شروع ہوئی ہے۔