فیس بک ، ٹویٹر کا استعمال کرنے والے شادی شدہ جوڑوں میں طلاق اور علیحدگی کی شرح میں اضافہ

پیر 21 دسمبر 2015 09:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2015ء) ایک سروے میں بتایا گیا ہے کہ سماجی ویب سائٹس فیس بک ، ٹویٹر کا استعمال کرنے والے شادی شدہ جوڑوں میں طلاق اور علیحدگی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے کم پڑھی لکھی اور تعلیم یافتہ دونوں قسم کی خواتین کو اپنے شوہروں کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے استعمال پر اعتراض کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی تنظیم کی جانب سے کرائے گئے سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر کے 40 ہزار سے زائد شادی شدہ جوڑوں پر فیس بک سمیت سماجی ویب سائٹس کے استعمال کے مضر اثرات پر سروے کیا گیا تو ایک حیران کن بات سامنے آئی ہے کہ اس کے استعمال سے شادی شدہ جوڑوں میں طلاق اور علیحدگی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے یہ اضافہ 9 فیصد سے 26 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :