ائیر فرانس کے مسافر طیار ے کی نیروبی ائیر پورٹ پرہنگا می لینڈنگ

پیر 21 دسمبر 2015 09:40

نیروبی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2015ء)ائیر فرانس کے مسافر طیار ے میں مخصوص ڈیوائس کی موجودگی کی اطلاع پر پرواز کی کینیا کے دارلحکومت نیروبی ائیر پورٹ پرہنگا می لینڈنگ کی گئی ،پرواز میں سوار مسافروں میں خوف و حراس پھیل گیا ،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مشکوک ڈیوائس کو ناکارہ بنا دیا ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ائیر فرانس کا مسافر طیارہ جو ماریش سے پیرس جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

مشکوک ڈیوائس کی موجودگی کے با عث طیارے میں سوار 459مسافروں سمیت عملے کے 14ارکان شامل تھے،جن میں شدید خوف و حراس پیدا ہو گیا اور مسافروں نے جہاز میں رونا اور چلانا شروع کر دیا، پائلٹ نے نہایت مہارت کے ساتھ جہاز کو کینیا کی دارلحکومت نیروبی کے ائیر پورٹ پر اتار لیا،بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ماہرین کو طلب کر کے جہاز کے واش روم میں موجود مشکوک ڈیوا ئس کو برآمد کر کے نا کارہ بنا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :