نئے سال کاتحفہ، گیس 38 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری،پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے لئے ٹیرف میں اضافہ، سندھ اور بلوچستان کیلیے ٹیرف میں کمی

پیر 21 دسمبر 2015 09:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2015ء) عالمی سطح پر گیس کی قیمتوں میں کمی کے باوجو د حکومت کی جانب سے عوام کو نئے سال کے موقع پر گیس کی قیمتوں میں اضافے کاتحفہ دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جنوری 2016 سے ملک بھر کے گیس صارفین کیلیے گیس 38 فیصد تک مہنگی کرنیکی منظوری دیدی۔ اوگرا نے اس وقت پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے گیس صارفین کے لیے ٹیرف میں اضافہ جب کہ سندھ اور بلوچستان کے گیس صارفین کیلیے ٹیرف میں کمی کی منظوری دی ہے لیکن وفاقی حکومت کی جانب سے طے کردہ فارمولے کے تحت جو ٹیرف زیادہ ہوتا ہے پورے ملک میں اس کا اطلاق ہوتا ہے۔