یمن: جنگ بندی کے باوجود جھڑپیں ، 68 افراد ہلاک ،90زخمی ،جنیوا مذاکرات میں قیام امن اور فائربندی کی مانیٹرنگ کے لیے کمیٹی کے قیام پر اتفاق رائے طے پا گیا

پیر 21 دسمبر 2015 09:27

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2015ء) یمن میں جنگ بندی کے باوجود حکومتی فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان تازہ جھڑپوں میں 68 افراد ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب جنیوا مذاکرات میں قیام امن اور فائربندی کی مانیٹرنگ کے لیے کمیٹی کے قیام پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔سعودی سرحد کے ساتھ واقع شمال مغربی یمن کے قصبے ہراد میں حکومتی فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان تازہ جھڑپیں ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ان جھڑپوں میں 68افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مرنے والوں میں 40باغی اور 28فوجی اہلکار شامل ہیں جبکہ 90افراد زخمی ہوئے۔اس سے قبل سعودی عرب اور اتحادیوں نے یمن میں 15سے 21دسمبر تک 7روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ادھر سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں اقوام متحدہ کے تحت یمن امن مذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔ مذاکرات کے دوران باغیوں اور حکومتی وفد نے فائر بندی پر عمل درآمد کے لیے ایک آزاد مانیٹرنگ کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :