رینجرز کی کارکردگی بہتر اور کراچی میں رہائشی سہولیات کی فراہمی ، 2 ارب 87 کروڑ کا منصوبہ وفاقی حکومت کو پیش ،کراچی میں رینجرز کیلئے فیملی کواٹرز ،بیرکس ،ونگز اور میس تعمیر کئے جائیں گے

پیر 21 دسمبر 2015 09:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2015ء ) رینجرز کی کارکردگی بہتر بنانے اور کراچی میں رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لئے 2 ارب 87 کروڑ روپے کا منصوبہ وفاقی حکومت کو پیش کر دیا گیا ،منصوبے کے تحت کراچی میں رینجرز کیلئے فیملی کواٹرز ،بیرکس ،ونگز اور میس تعمیر کئے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی میں رینجرز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے وفاقی حکومت کو رہائشی منصوبے کی نظر ثانی شدہ ورکنگ پیپر بھجوا دئیے ہیں جس کے مطابق رینجرز کیلئے رہائشی منصوبے پر مجموعی طور پر 2 ارب 87 کروڑ روپے لاگت آئیگی اور یہ منصوبہ تین سال میں مکمل ہوگا۔

(جاری ہے)

منصوبہ کے تحت بھٹائی رینجرز کیلئے چار بیرکس تعمیر کئے جائیں گے اور ہر بیرک میں پانچ سو چوالیس ٹروپس کے رہائش کی گنجائش ہوگی،بیرکس کی تعمیر پر 62 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے اسی طرح ہیڈکوارٹر کیلئے آفس بلاک اورچار ونگز کی تعمیر کرنے پر 7 کروڑ 50لاکھ روپے کی لاگت آئیگی ذرائع کے مطابق آفیسرز میس پر 5کروڑ اور انسپیکٹر میس پر 6 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت آئیگی منصوبے کے تحت رہائشی منصوبے کے تحت رینجرز آفیسرزاور ٹروپس کیلئے ساڑھے تین سو فیملی کوارٹرز بھی تعمیر کئے جائیں گے جس میں آفیسرز کیلئے پچاس اور ٹروپس کیلئے تین سو کوارٹرز تعمیرہوں گے ،آفیسرز کوارٹرز پر 47کروڑ جبکہ ٹروپس کوارٹرز پر 57 کروڑ روپے کی لاگت آئیگی رہائشی منصوبے کے تحت رینجرز کیلئے پانی ،بجلی اور گیس سمیت دیگر تمام ضروریات زندگی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :