امریکہ ،ڈیموکریٹک صدارتی امیدواروں کی ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید، ڈونلڈ ٹرمپ کے اسلام مخالف بیانات لوگوں کو داعش میں شمولیت پر اکسا رہے ہیں، شرکا ء

پیر 21 دسمبر 2015 09:38

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2015ء)ڈیموکریٹک صدارتی امیدواروں نے ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چکانوں تک پہنچنے سے روکنے کی ضرورت ہے۔ڈیموکریٹک صدارتی امیدواروں کے مباحثے میں ہیلری کلنٹن، سینیٹر برنی سینڈر اور میری لینڈ کے گورنر مارٹن او میلے نے حصہ لیا،جسمیں ڈونلڈ ٹرمپ پر کھل کر تنقید کی گئی۔

(جاری ہے)

ہیلری کلنٹن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اسلام مخالف بیانات لوگوں کو داعش میں شمولیت پر اکسا رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع بیانات کو لوگوں کے کانوں تک پہنچنے سے روکنے کی ضرورت ہے۔

شامی صدر بشار الاسد کو ہٹائے جانے کے معاملے پر ہیلری کلنٹن نے حق میں بیان دیا جبکہ دیگر دونوں امیدوار مخالف رہے۔برنی سینڈر نے کہا کہ امریکا شام میں ایک ہی وقت میں کامیابی سے داعش اور صدر بشار الاسد سے مقابلہ نہیں کرسکتا۔ اس وقت امریکا کی پہلی ترجیح داعش ہونی چاہیئے،ہیلری کلنٹن اس مقابلے میں سب سے آگے رہیں۔

متعلقہ عنوان :