ٹیکسلا، تیسری صدی عیسوی کے سکے اورچابیاں دریافت

پیر 21 دسمبر 2015 09:16

ٹیکسلا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2015ء)ٹیکسلاکے علاقے بادل پورسے تیسری صدی عیسوی کے سکے اورچابیاں دریافت کی گئیں ،دریافت ہونیو الے نوادرات سے گنداھاراتہذیب کی تحقیق میں مددملے گی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق بادل پورکے علاقے سپراسے 6سکوں کاتعلق کوشاں دورسے ہے ،کوشاں سلطنت بھارت سے افغانستان تک پھیلی ہوئی تھی ،سکول کی دریافت کاانکشاف ڈائریکٹرٹیکسلاانسٹی ٹیوٹ ڈاکٹراشرف نے کیا۔انہوں نے کہاکہ دریافت کردہ سکول سے گنداھاراتہذیب کی تحقیق کیلئے معاونت ثابت ہوگی