ا مریکی صدر نے فلم دیکھنے کی جلدی میں سال 2015 کی آخری پریس کانفرنس چھو ڑ دی

پیر 21 دسمبر 2015 09:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2015ء) ا مریکی صدر باراک اوباما نے سال 2015 کی آخری پریس کانفرنس کے دوران چانک بولے ”سب کو کرسمس مبارک ہو، اوکے، اب مجھے فلم ’سٹار وارز‘ دیکھنے کے لئے جانا ہے جبکہ ان سے سوالات کرنے کے منتظر رپورٹر دیکھتے ایک دوسرے کے منہ ہی تکتے رہ گئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز امریکی صدر باراک اوباما نے سال 2015ء کی آخری پریس کانفرنس کی، لیکن ابھی امریکی میڈیارپورٹر ان سے سوال پوچھ ہی رہے تھے کہ وہ اچانک ایک انتہائی دلچسپ وجہ بتا کر نیوز کانفرنس سے یہ کہہ کر چلتے بنے کہ ”سب کو کرسمس مبارک ہو، اوکے، اب مجھے مووی ’سٹار وارز‘ دیکھنے کے لئے جانا ہے۔

“ انہوں نے یہ الفاظ کہے اور واقعی فلم دیکھنے کے لئے رخصت ہوگئے، جبکہ ان سے سوالات کرنے کے منتظر رپورٹر دیکھتے ہی رہ گئے۔اس پریس کانفرنس کے آغاز میں ہی اوباما نے کہہ دیا تھا کہ ”آج وائٹ ہاؤس میں ہونے والی یہ سب اہم تقریب بھی ملتوی کر دی تھیں ۔

متعلقہ عنوان :