پشاور میں پولیو قطروں سے انکاری والدین کی تعداد00 5 سے بھی تجاوزکرگئی،ضلعی انتظامیہ نے انکاری والدین کو آمادہ کر نے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں، ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود

پیر 21 دسمبر 2015 09:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2015ء) پشاور میں پولیو سے بچاو کے قطروں سے انکاری والدین کی تعداد00 5 سے بھی تجاوزکرگئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے انکاری والدین کو آمادہ کر نے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود نے اپنے ایک انٹر ویو میں انکشاف کیا ہے کہ پشاور سمیت خیبر پختونخوا اور قبا ئلی علاقوں میں پولیو مہم آج اتوارتیسرے روز بھی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے حکومت کوشش کر رہی ہے۔۔ اس مہم کے تحت پولیو سے بچاوکے قطرے پلانے سے انکاری والدین کو آمادہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیو سے بچاو کے قطروں سے انکاری والدین کی تعداد میں کمی ہوئی ہے جبکہ اس سے قبل ہر ماہ انسداد پولیو مہمات میں انکاری والدین کی تعداد 25 ہزار تک ہوتی تھی۔انہوں نے کہا کہ انکاری والدین کے خلاف کارروائی کررہے ہیں جلد پاکستان پولیو سے پاک ملکوں کی صف میں کھڑا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :