ترکی: تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 18 افراد ہلاک،14 کو زندہ بچا لیا گیا

پیر 21 دسمبر 2015 09:27

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2015ء) ترکی کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ترک کوسٹ گارڈ کے مطابق تارکین وطن کی کشتی یونان جا رہی تھی۔

(جاری ہے)

اس واقعے میں 14 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ زندہ بچ جانے والوں کا تعلق پاکستان، شام اور عراق سے ہے۔ ان افراد کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق صرف رواں سال ترک کوسٹ گارڈز نے اسی ہزار سے زائد تارکین وطن کو ریسکیو کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :