جعلی کرنسی نوٹس کی روک تھام کیلئے جاری مہم روپے کو پہچانو ،سٹیٹ بینک نے وڈیو اور اسمارٹ فون ایپلیکیشنز تیار کر لی ، تعارفی تقریب کل منعقد ہوگی

پیر 21 دسمبر 2015 09:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2015ء)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جعلی کرنسی نوٹوں کی روک تھام کیلئے جاری مہم روپے کو پہچانو کے سلسلے میں وڈیو اور اسمارٹ فون ایپلیکیشنز تیار کر لی ہیں جس کی تعارفی تقریب کل بروز منگل اسٹیٹ بینک آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا ہونگے جبکہ اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے نمائندگان،کمرشل بینکوں کے سربراہان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود ہونگے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے تیار کی جانے والی وڈیو اور اسمارٹ فون ایپلیکیشنز میں کرنسی نوٹوں کو پہچاننے کیلئے سیکورٹی فیچرز اور دیگر نشانیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔