روپے کے مقابلے میں پاؤنڈ اور یورو بالترتیب پچاس اور پچیس پیسے سستا ہو گئے

بدھ 23 دسمبر 2015 09:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23دسمبر۔2015ء) پاکستانی اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ اور یورو بالترتیب پچاس اور پچیس پیسے سستا ہوگیا ہے ، پاؤنڈ 158.7 روپے اور یورو 115.75 روپے کا ہوگیا ، یو اے ای درہم 29.55 روپے کا ہوگیا ۔

(جاری ہے)

برطانوی پاؤنڈ 159.2سے کم ہوکر 158.7 روپے کا ہوگیا ہے اور یورو کی قیمت روپے کے مقابلے میں 116 روپے سے کم ہوکر 175.75 روپے ہوگئی اسی طرح یو اے ای درہم کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا جس کے مطابق درہم کی قیمت 29.35 سے بڑھ کر 29.55 ہوگیا ہے امریکی ڈالر کی قیمت میں پانچ پیسے اضافہ اور سعودی ر یال کی قیمت میں پانچ پیسے کمی ہوئی ہے گزشتہ روز ڈالر کی خریدوفروخت 106.6 اور سعودی ریال 38.35 پر فروخت ہوتا رہا