وزیراعظم نواز شریف کا دورہ راولاکوٹ،ذاتی ملازم کی والدہ کے انتقال پر تعزیت ، ماں اللہ رب العزت کا سب سے عظیم تحفہ ہے ،ماں کا انتقال کسی کی زندگی کا سب سے بڑا نقصان ہے،نوازشریف کی گفتگو

بدھ 23 دسمبر 2015 09:15

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23دسمبر۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ذاتی ملازم کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ماں اللہ رب العزت کا سب سے عظیم تحفہ ہے اور ماں کا انتقال کسی کی زندگی کا سب سے بڑا نقصان ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم منگل کے روز آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ گئے جہاں انہوں نے اپنے ذاتی ملازم فاروق خان کی اہلیہ او رطاہر خان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی وزیراعظم نے مرحومہ کی مغفرت اور ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور مرحومہ کے صاحبزادے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماں اللہ رب العزت کا سب سے عظیم تحفہ ہے اگر کسی کی ماں کاانتقال ہوجائے تو یہ اس کی زندگی کا سب سے بڑا نقصان ہے ماں زندگی کی مشکلات اور مصائب میں ڈھال ہوتی ہے ماں کی بے لوث محبت اور دیکھ بھال دنیا میں سب سے انمول ہے