ریحام خان نے اپنے پہلے شوہر کے قانونی نوٹس کا جواب دیدیا، ہرجانے کا دعوی بے بنیاد ہے، ریحام خان

بدھ 23 دسمبر 2015 09:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23دسمبر۔2015ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنے پہلے شوہر کے قانونی نوٹس کا جواب دیتے ہوئے ہرجانے کے دعوے کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ریحام خان کے سابق شوہر اعجاز الرحمٰن نے اپنے قانونی نوٹس میں کہا تھا کہ ریحام خان نے ایک ٹی وی پروگرام میں اْن پر گھریلو تشدد کے الزامات لگائے۔

(جاری ہے)

اعجاز الرحمٰن نے اپنی شہرت کو نقصان پہنچانے پر ریحام خان پر 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کرتے ہوئے ان سے تحریری معافی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔تاہم ریحام خان کے وکیل خرم ہاشمی نے اپنی موکلہ کی جانب سے قانونی نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انٹرویو میں گھریلو تشدد سے متعلق ریحام خان کی بات چیت عمومی تھی اور اس میں اعجاز الرحمٰن کی طرف اشارہ نہیں کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :