جلال آباد طورخم ہائی وے سے تجارتی وباہمی تعلقات میں اضافہ ہوگا،افغان سفیر ، صدر اشرف غنی اس منصوبے کو اہمیت دیتے ہیں،جانان موسیٰ زئی کی وزیر خزانہ سے ملاقات ، صدر اشرف غنی کی خواہش کے مطابق منصوبے کو جلد مکمل کرلیا جائے گا،اسحاق ڈار

بدھ 23 دسمبر 2015 09:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23دسمبر۔2015ء)پاکستان میں متعین افغانستان کے سفیر جا نان موسیٰ زائی نے کہا ہے کہ جلال آباد طورخم ہائی وے سے تجارتی وباہمی تعلقات میں اضافہ ہوگا، افغان صدر اشرف غنی اس منصوبے کو اہمیت دیتے ہیں،گزشتہ روز افغان سفیر جانن موسازائی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اسلام آباد میں ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلال آباد طورخم ہائی وے منصوبے سے تجارت کی نئی راہیں کھلیں گی اور افغان صدر اس منصوبے کی جلد تکمیل چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ ایف ڈبلیو او نے اس منصوبے پر تیزی سے کام جاری کیا ہوا ہے جبکہ منصوبے کا41فیصد حصہ مکمل کیا جاچکا ہے اور امید ہے کہ سال2016ء میں اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچا دیا جائے گا،پاکستان کی طرف سے بنائے جانے والے دوسرے منصوبے بھی مکمل ہونے کو ہیں اور تقریباً ہر منصوبہ 90فیصد مکمل کیا جاچکا ہے۔انہوں نے افغان سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی کی خواہش کے مطابق منصوبے کو جلد مکمل کرلیا جائے گا۔افغان سفیر نے وزیرخزانہ کا پاکستان اور افغان باہمی تجارت کے فروغ کیلئے ذاتی دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا ہے اور تجارت وکاروبار کیلئے اس منصوبے کو بہت اہم قرار دیا ہے

متعلقہ عنوان :