مصر ، اخوان المسلمون کے رہنما محمد بدیع کو دس سال قید کی سزا

بدھ 23 دسمبر 2015 09:34

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23دسمبر۔2015ء) مصر کی ایک عدالت نے کالعدم تنظیم اخوان المسلمون کے رہنما محمد بدیع کو 10 سال قید کی سزا سنا دی، ان پر الزام تھا کہ انہوں نے 2013میں مصری فوج کے ہاتھوں اقتدار سے بے دخل کیے جانے والے منتخب صدر محمد مرسی کی حمایت میں ملک میں ہنگاموں اور شورش کو ہوا دی تھی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کی ایک عدالت نے کالعدم تنظیم اخوان المسلمون کے رہنما محمد بدیع کو دس سال قید کی سزا سنا دی۔ اخوان کے دیگر 90رہنماوٴں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ مصر میں عمر قید کی سزا 25 برس کی ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :