وسیم اکرم لبرٹی مارکیٹ پہنچ گئے، برسوں بعد ٹیپ بال کرکٹ کھیلی، ڈین جونز ، محمد عرفان اور بابر اعظم بھی ساتھ موجود تھے ، میری ٹیم پی ایس ایل میں مضبوط ٹیم ہے ، وسیم اکرم ، وسیم اکرم کی موجودگی کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں اور ان سے بہت کچھ سیکھنا چاہتا ہوں ، محمد عرفان

بدھ 23 دسمبر 2015 09:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23دسمبر۔2015ء) وسیم اکرم اور آسٹریلوی سٹار ڈین جونز لاہور کی لبرٹی مارکیٹ میں اِن ایکشن نظر آئے تو چند منٹوں میں ہی شائقین کا تانتا بندھ گیا،پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد ٹیم کی سپورٹ کے لئے سابق کپتان وسیم اکرم نے برسوں بعد لاہور میں ٹیپ بال کرکٹ کھیلی۔ قومی کرکٹر محمد عرفان اور بابر اعظم بھی لیجنڈز کے ساتھ تھے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ٹیم کے ڈائریکٹر وسیم اکرم کہتے ہیں کہ ان کی ٹیم پی ایس ایل میں مضبوط ہے اور وہ خوش ہیں کہ نوجوان پاکستانی کھلاڑی اچھے پلیٹ فارم پر کھیلیں گے۔اسلام آباد کوچنگ سٹاف میں آسٹریلوی ڈین جونز بھی شامل ہیں جن کے مطابق پاکستانی کرکٹرز کو پی ایس ایل سے ایشیاء اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا اچھا موقع ہاتھ آئیگا۔ محمد عرفان کا کہنا تھا کہ وہ وسیم اکرم کی موجودگی کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں اور ان سے بہت کچھ سیکھنا چاہتے ہیں۔وسیم اکرم کے ٹیپ بال ایکشن پر ڈین جونز نے رواں کمنٹری بھی کی جسے وہاں موجود شہریوں نے بھر پور طریقے سے انجوائے کیا۔

متعلقہ عنوان :