پیپلزپارٹی کے خلاف منفی پراپیگنڈاکرنے والوں کوشرمساری ہوگی ،بلاول بھٹو زرداری

بدھ 23 دسمبر 2015 09:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23دسمبر۔2015ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کے خلاف منفی پراپیگنڈاکرنے والوں کوشرمساری ہوگی ۔

(جاری ہے)

منگل کے روزپیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدرمیاں احمدمحمودنے بلاول بھٹوسے ملاقات کی ،جس میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں پارٹی کارکردگی پرمیاں احمدمحمودنے بریفنگ دی ،اس موقع پربلاول بھٹونے کہاکہ کارکن جمہوریت کی بحالی اورآمریت کے خلاف ثابت قدم رہیں ،پیپلزپارٹی کے خلاف منفی پروپیگنڈاکرنے والوں کوشرمساری ہوگی اورجلدپیپلزپارٹی پنجاب میں ایک سیاسی قوت بن کرچھاجائے گی