پاناما لیکس،پیپلزپارٹی کا ٹی او آرز کمیٹی سے علیحدگی ،وزیراعظم کے خلاف نا اہلی ریفرنس دائر کرنیکا اعلان
بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کور کمیٹی کا اجلاس، وزیراعظم اور اہلخانہ کو پانامہ انکشافات پر جوابدہ ہونا پڑے گا،بلاول بھٹو حکومت وزیراعظم اور اہلخانہ کی جوابدہی پر راضی نہیں، خورشید شاہ،کوشش ہے کہ اس بار اپوزیشن ایک ہی کنٹینر پر ہو،اعتزاز احسن کی بریفنگ پیپلزپارٹی نوازشریف، شہبازشریف، حمزہ شہباز،مریم نواز کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر، کیپٹن صفدر کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائیگا،لطیف کھوسہ
جمعہ 24 جون 2016 10:36
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جون۔2016ء)پاکستان پیپلزپارٹی نے پاناما لیکس پر بننے والی ٹی او آرز کمیٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے وزیراعظم کے خلاف نا اہلی کا ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔عید کے بعد حکومت کے خلاف احتجاج میں تما م اپوزیشن ایک ہی کنٹینر پر ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آبادمیں منعقد ہوا،جس میں قومی اسمبلی میں قائد خزب اختلاف سید خورشید شاہ،سینیٹر اعتزاز احسن،سینیٹرشیری رحمان،سینیٹر فرحت اللہ بابر ، لطیف کھوسہ سمیت پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کو پانامہ انکشافات پر جوابدہ ہونا پڑے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کے اغواء اور امجد صابری کے قتل پر تشویش کا اظہار بھی کیا کہ ہم دہشت گردوں کے سامنے ہار نہیں مانیں گے اجلاس میں پاناما لیکس پر بننے والی ٹی او آرز کمیٹی کے اجلاسوں کا جائزہ لیا گیا اور کمیٹی میں شامل پارٹی رہنماوٴں نے اجلاسوں کی کارروائیوں سے آگاہ کیا قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت وزیراعظم اور اہلخانہ کی جوابدہی پر راضی نہیں ہے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ ہم نے ٹی او آر کی پارلیمانی کمیٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اب ہمارا اس کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں، اس معاملے پر اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے بھی رابطے کریں گے، کوشش ہے کہ اس بار اپوزیشن ایک ہی کنٹینر پر ہو۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے 4 میں سے 3 ٹی او آرز من و عن تسلیم کیے لیکن حکومت اس معاملے کو طول دینا چاہتی ہے اور کمیٹی کمیٹی کھیلنا چاہتی ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ جن لوگوں کا نام پاناما لیکس میں آیا ان کا احتساب ہوگا اور اس کا آغاز بھی وزیراعظم کے خاندان سے ہوگا، اپوزیشن نے بہت لچک دکھائی اور وزیراعظم کو نام کلیئر کرنے کا موقع دیا جب کہ وزیراعظم کے کسی خاص احتساب کی کوئی تجویز بھی نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس میں وزیراعظم کے خاندان کا نام آیا ہے، وزیراعظم احتساب کے لیے پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن وزرا انہیں نہیں آنے دیتے اور اب نوازشریف جان بوجھ کر وطن واپس آنے سے گریز کررہے ہیں جس کے بعد پی پی قیادت نے ٹی او آر کمیٹی سے علیحدگی اور وزیراعظم سمیت دیگر کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔اس موقع پر لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی وزیراعظم نواشریف، شہبازشریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز کی نااہلی کے لیے ریفرنس دائر کرے گی جب کہ کیپٹن صفدر کی نااہلی کے لیے بھی الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائے گا۔ ۔ کور کمیٹی کے اجلاس میں کراچی کی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں امجد صابری کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔جبکہ اس موقعہ پر آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات پر مشاورت بھی کی گئی۔کور کمیٹی نے آئندہ تمام معاملات کی حکمت عملی پارٹی رہنماوٴں کی مشاورت سے بنانے کا فیصلہ کیا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعہ 24 جون 2016 کی مزید خبریں
-
عیدالفطر کی آمد، دہشت گردی کی نئی لہر نے ملک کی اہم و معروف سیاسی سماجی شخصیات کو پریشانی میں مبتلا کر دیا
-
مہاجرین کی رجسٹریشن میں تاخیر کسی صورت بھی خطے کے مفاد میں نہیں، بغیر رجسٹریشن کے صحیح و غلط کی پہچان ممکن نہیں،پرویز خٹک
-
امجد صابری کے قتل کے وقت زخمی طبلہ نواز محمد سلیم نے بتدائی بیان پولیس کو ریکارڈ کرا دیا
-
آزاد کشمیر میں سنی اتحاد کونسل نے مسلم لیگ ن کی ایک وکٹ گرادی
-
امجدصابری کے قاتل کاخاکہ میرے3سال سے لاپتہ بیٹے ناصرسے ملتاہے ،کراچی کی رہائشی خاتون حمیدہ بیگم کا دعوی
-
سب سے زیادہ قرضہ نیلم جہلم پاور پروجیکٹ کیلئے 100 ارب روپے حاصل کیا گیا
-
جان کو خطرہ ہے، سکیورٹی فراہم کی جائے،ماڈل قندیل بلوچ کا مطالبہ
-
ایس ایس پی جعفرآ باد جہا نز یب خا ن کا کڑ کی خو د کشی کو ایک ما ہ گز ر گیا ، ایس ایس پی جعفرآ باد تعینا تی نہ ہو سکی
-
امجد صابری کی زندگی اور موت میں23 کا ہندسہ اہمیت کا حامل
-
آئی سی سی نے کرکٹ کو آئندہ ا ولمپکس میں شامل کر نے کی خبروں کی تردید کر دی
-
پاناما لیکس،پیپلزپارٹی کا ٹی او آرز کمیٹی سے علیحدگی ،وزیراعظم کے خلاف نا اہلی ریفرنس دائر کرنیکا اعلان
-
کراچی، امجد صابری کو ان کے والد غلام فرید صابری کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا
-
پاکستان،چین کے دوست اور دشمن مشترکہ ہیں،ممنون،جن چنگ کا اعلان
-
تحریک انصاف عید کے بعد پر وزیر اعظم کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل جبکہ الیکشن کمیشن میں آج ریفرنس دائر کرے گی
-
بہتر بارڈر مینجمنٹ سے دہشت گردوں کی آمدورفت روکی جا سکتی ہے، پاکستان
-
وزیر داخلہ نے شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کے عمل کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم نواز شریف سے خواجہ آصف کی ملاقات، خیریت دریافت کی
-
افغان مہاجرین دہشتگرد نہیں الزام نہ لگائیں ، فلیپو گرانڈی کی پاکستان سے اپیل
-
قطر نے پاکستان سے سپر مشتاق طیارے خریدنے کا معاہدہ کر لیا
-
پاراچنار ،افغانستان میں پولیس اہلکار نے لیڈی ڈاکٹر سمیت چار پاکستانیوں کو اغواء کرلیا، دس کروڑ تاوان کا مطالبہ
-
منصوبہ بندی کمیشن نے کاسا۔ 1000 منصوبہ کی مخالفت کر دی
-
آرمی چیف نے آپریشن کے بعد اور پہلے وزیراعظم نوازشریف کو لندن فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی، اسحاق ڈار
-
گلگت ، ناجائز اسلحہ کیس میں جرم ثابت ہونے پر چینی باشندے کو 9 سال قید اورپاکستان میں دوبارہ داخلے پر پابندی عائد
-
اسلامی ملک یو اے ای میں پہلی بار رمضان میں شراب کی فروخت پر پابندی نرم
-
این ایس جی میں بھارتی رکنیت کی مزید ممالک کے مخالفت کر دی
-
چین اور بھارت کے درمیان آٹھویں مرحلے کے مالیاتی مذاکرات ملتوی
-
بھارت کی امریکا سے میری ٹائم پٹرولنگ کے لئے ڈرونز خریدنے میں دلچسپی
-
برازیل،بدعنوانی میں ملوث سابق وزیر منصوبہ بندی اور سابق وزیر برائے سوشل سکیورٹی گرفتار
-
شام میں کرد اور عرب جنگجوداعش کے زیر قبضہ علاقے منبج میں داخل
-
جرمنی :سینما میں فائرنگ سے 50سے زائدافراد زخمی،متعدد یرغمال بنا لئے گئے، پولیس نے حملہ آور مار ڈالا
-
گن کنٹرول اصلاحات پر قانون سازی کا مطالبہ،امریکی ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی کا دھرنا ختم
-
پاکستانی نژادامریکی پولیس اہلکارداڑھی رکھنے سے مشکلات کاشکار
-
سعودی عرب: سکیورٹی فورسز نے مطلوبہ شخص کوگولی مار کر ہلاک کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.