ایران بے اعتمادی کی فضا پیدا نہ کرے،یورپی یونین

بدھ 1 فروری 2017 11:20

برسلز( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1فروری۔2017ء )یورپی یونین نے ایران کو بیلسٹک میزائل تجربے پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران بے اعتمادی کی فضا پیدا کرنے سے گریز کرے۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کی خارجہ امور کی ترجمان نبیلہ مسرالی کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے ایرانی میزائل پروگرام پر تحفظات برقرار ہیں، ایران بے اعتمادی پیدا کرنے والی میزائل تجربے جیسی سرگرمیوں سے باز رہے۔واضح رہے کہ ایران نے اتوار کو بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا، جس کے بعد یورپی یونین نے مذکورہ بالا ردعمل کا اظہارکیا ہے۔

متعلقہ عنوان :