ملک میں تیل کے پراجیکٹوں پر کام کیلئے امریکی کمپنیوں پر پابندی عائد نہیں کی جائیگی: ایران

بدھ 1 فروری 2017 11:30

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1فروری۔2017ء) ایران نے کہا ہے کہ امریکی کمپنیوں پر ملک میں تیل پراجیکٹوں کے آغاز کیلئے پابندیاں عائد نہیں کی جائینگی، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے وزیر پیٹرولیم نے صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکی کمپنیاں ایران کی تیل کی صنعت میں کام کی خواہاں ہیں تو ان پر ایران کی جانب سے کوئی پابندی عائد ننہیں کی جائیگی، تاہم انہوں نے کہا کہ ابھی کسی ایرانی کمپنی نے براہ راست ایران کی تیل کی صنعت میں کام کرنے کیلئے ابھی تک درخواست نہیں دی۔

متعلقہ عنوان :