موٹر وے کے کمیشن سے لندن کے فلیٹس خریدے گئے ‘ ندیم افضل چن

حکمرانوں کو سزا نہیں ہوسکتی تو تمام قیدیوں کوبھی جیل میں نہ رکھا جائے،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 1 فروری 2017 11:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1فروری۔2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ موٹر وے کے کمیشن سے لندن کے فلیٹس خریدے گئے ‘ اگر حکمرانوں کو سزا نہیں ہوسکتی تو تمام قیدیوں کوبھی جیل میں نہ رکھا جائے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ لندن کے فلیٹس موٹر وے کے کمیشن سے خریدے گئے آج کل شہباز شریف بڑے خوش ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم کو خط نہ لکھنے پر گھر بھیج دیا گیا تھا موجودہ حکمرانوں کو اگر سزا نہیں ہوسکتی تو پھر عام لوگوں کو جیل میں نہ رکھا جائے انہیں بھی آزاد کردیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں نہ ہی کوئی ویژن ہے شریف خاندان نے مہاراج رنجیت سنگھ سے زیادہ حکومت کرلی ہے چوہدری نثار کہہ دے کہ نواز شریف نے کرپشن نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :