وزیرداخلہ نے سڑکوں پرٹریفک جام اورشہریوں کومشکلات کے حوالے سے نوٹس لے لیا

ڈیوٹی اوقات میں ٹریفک وارڈن کے موبائل سننے پر بھی پابندی ، وزیر داخلہ نے ٹریفک پولیس کو48گھنٹوں میں موٴثرٹریفک مینجمنٹ پلان ترتیب دینے کی ہدایت کر دی

بدھ 1 فروری 2017 11:30

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1فروری۔2017ء ) وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے راولپنڈی اسلام آباد کی سڑکوں پرٹریفک جام اورشہریوں کومشکلات کے حوالے سے نوٹس لے لیا، وزیرداخلہ نے ڈیوٹی اوقات میں ٹریفک وارڈن کے موبائل سننے پر بھی پابندی لگادی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا ، اجلاس میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں ٹریفک کے مسائل کا جائزہ لیاگیا ۔

اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے راولپنڈی اسلام آباد کی سڑکوں پرٹریفک جام اورشہریوں کومشکلات کے حوالے سے نوٹس لے لیا اور وزیرداخلہ نے ڈیوٹی اوقات میں ٹریفک وارڈن کے موبائل سننے پر بھی پابندی لگادی، وزیر داخلہ نے ٹریفک پولیس کو48گھنٹوں میں موٴثرٹریفک مینجمنٹ پلان ترتیب دینے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ ٹریفک جام اورشہریوں کی مشکلات کے ازالے کے لئے موٴثرمنصوبہ بندی کی جائے۔